نادرا کی نئی سہولت، شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

May 14, 2024 | 22:29

ویب ڈیسک

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا )کی جانب سے شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کردی گئی ہے جس کے تحت اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا ہے۔نادرا نے ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں سہولیات فراہمی کا آغاز کردیا ہے. جہاں سے شہر ی گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 روز پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کے روز یہ سہولیات صبح 9 بجے تا دن ساڑھے بارہ بجے تک میسر ہوں گی۔ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی۔ واضح رہے کہ پوسٹ آفسز میں NICOP بنوانے کی سہولیات میسر نہیں ہوگی۔ شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں