بھارتی بیانات پاکستان کیساتھ جڑے جنون کی عکاسی کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

May 14, 2024 | 23:37

ویب ڈیسک

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات میں مقبوضہ کشمیر اور انسداد دہشت گردی موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افسوس کیساتھ یہ بیانات پاکستان کے ساتھ جڑے جنون کی عکاسی کرتے ہیں. بیانات انتخابی فوائد کیلئے ہائپر نیشنلزم کا فائدہ اٹھانے کے ارادے ظاہر کرتے ہیں. بھارتی بیانات تنقید سے توجہ ہٹانے کی مایوس کن کوشش ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات بھارتی لیڈروں کی جہالت اور انتہا پسند ذہنیت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ایسی ذہنیت بھارت کی اپنی تزویراتی صلاحیت کا ذمہ دار بننے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت کا مقصد اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے، پاکستان نے ماضی میں بھی دفاع کے عزم کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان مستقبل میں بھی دریغ نہیں کریگا۔ملکی دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر بھارتی عالمی قتل کی مہم کی تفصیلات کو بےنقاب کیا تھا، پاکستان کے اندر جارحانہ کارروائیوں کیلئے اپنی تیاری پر بھارت کا زور اعتراف ہے۔اشتعال انگیز بیان بازی پر تاریخی حقائق سے بھارت کے بےبنیاد دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں واضح اقوام متحدہ کی سرپرستی میں رائےشماری کا حکم دیتی ہیں۔ بھارت کو چاہیے یو این قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ دے۔دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی سیاست میں گھسیٹنا بند کریں. بھارتی سیاستدان حساس اسٹریٹیجک معاملات کو انتہائی احتیاط کے ساتھ دیکھیں. عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کا نوٹس لے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، خطے میں امن تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں