جلال آباد میں بارودی سرنگ ایک ٹینکرزپارکنگ میں نصب کی گئی تھی۔ دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے کئی ٹینکرزکو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں بارہ ٹینکرزجل گئے۔ یہ ٹینکرز افغنانستان میں نیٹو اورامریکی افواج کو تیل سپلائی کرتے تھے۔ افغانستان کے مختلف شہروں میں نیٹو کے ٹینکرز اورکنٹینرز پرحملے معمول بن چکے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی ان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کنٹینرزاورٹینکرز کی سکیورٹی سخت بنانا ہوگی۔