تیسرے روزکا کھیل ختم ہونے پرجنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پرایک سوانتالیس رنزبنا کردو سو اکہتررنزکی برتری حاصل کرلی۔ کھیل ختم ہوا توہاشم آملہ چوالیس اورجیک کیلس بتیس رنزپرکھیل رہے تھے۔ وہاب ریاض ان فٹ ہونے کی وجہ سے باؤلنگ نہ کراسکے۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم بیٹنگ فلاپ ہونے کی وجہ سے اپنی پہلی اننگزمیں دو سو اڑتالیس رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم نے کل کے سکور ایک سو چوالیس رنزدوکھلاڑی آؤٹ پراپنی اننگز کا دوبارہ آغازکیا توباقی کھلاڑی ایک سو دورنزکا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔ اظہرعلی چھپن اوریونس خان پینتیس رنزبنا کرنمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ایلبی مورکل نے پانچ اورجوہان بوتھا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگزمیں ایک سو بتیس رنز کی برتری حاصل ہوئی۔