فرانسیسی صدرنیکولس سرکوزی نے مستعفی وزیراعظم فرینکوئز فیلونزکو ایک بار پھر وزیراعظم نامزد کردیا اورانہیں کابینہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Nov 14, 2010 | 20:14

سفیر یاؤ جنگ
فرانسیسی وزیراعظم فرینکوئز فیلونزنے پارلیمنٹ کی جانب سے متنازع پینشن بل منظورکرنے ہونے کے بعد ملک گیراحتجاج کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ ان کی دوبارہ تقرری کو صدرسرکوزی کا ایک شاندار فیصلہ قراردیا جا رہا ہے کیونکہ فرینکوئزکو لوگوں کی اکثریت پسند کرتی ہے۔ فرانس میں اٹھارہ ماہ بعد صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اوراس میں سرکوزی کو اپنے حریفوں کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فرینکوئزنے نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ یہ نئی کابینہ بنانے کے لئے ایک قانونی تقاضا تھا۔ تجزیہ کارکہتے ہیں کہ پہلی کابینہ سینتیس رکنی ہونے کی وجہ سے کافی بڑی تھی اوراب وزراء کی تعداد پچیس یا چھبیس ہوگی۔ گزشتہ کابینہ کے کئی وزراء اس کابینہ میں اپنے محکمے بھی برقرارنہیں رکھ سکیں گے۔
مزیدخبریں