کراچی میں ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ریفارمڈ جی ایس ٹی اور فلڈ سرچارج کا نفاذ مہنگائی سے تنگ عوام کی خود کشیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تنخواہ داراورغریب طبقے پرٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور لینڈ ریفارمزکا اعلان کرے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ اپنے اخراجات بھی کم کرے، ہم عوام پر بوجھ ڈالنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے۔