”بیرونی قرضے“ حکومت نے 3 ماہ میں ایک ارب 67 کروڑ ڈالر ادا کئے

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2010-11ءکی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں بیرونی قرضوں کی مد میں ایک ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کئے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی ادائیگی میں ایک ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرضوں اور 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرضوں پر سود کی مد میں ادا کئے گئے۔ وفاقی حکومت نے گذشتہ مالی سال 2009-10ءمیں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر 5 ارب 64 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ادا کئے تھے‘ جن میں 4 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرضوں اور ایک ارب 90 لاکھ ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے تھے۔
قرضے / ادائیگی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...