کراچی (ریڈیو نیوز، وقت نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال مےں امریکہ مےں زیر حراست ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کو اغواءکرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس کے مطابق گھر مےں موجود بچوں کے شور مچانے پر گارڈ کمرے مےں پہنچا تو ملزم فرار ہوگئے۔ وقت نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ تین افراد نے بچوں کو اغواءکرنے کی کوشش کی مسلح افراد بچوں کے بیڈ روم تک پہنچ گئے تھے والدہ نے شور مچایا تو انہیں دھکا دےکر فرار ہوگئے۔ ان افراد کے پاس بوریاں بھی تھیں، واقعہ کے بعد سے صدمے کی حالت مےں ہوں۔ مسلح افراد گھر کے پچھلے راستے سے آئے۔
بچے اغوا کوشش