کراچی( وقائع نگار) ریفارمڈ جی ایس ٹی بل اور فلڈ سرچارج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اگر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے واقعی سنجیدہ ہے تو صدر آصف علی زرداری کے سوئس اکاﺅنٹس میں موجود 60 ملین ڈالرواپس لائے اور جن بااثر لوگوں کے ڈھائی ارب روپے کے قرضے معاف کئے گئے ہیں ان سے یہ رقم وصول کرکے سیلاب زدگان میں تقسیم کی جائے۔ ریفارمڈ جنرل سیلز ٹیکس بل اور فلڈ سرچارج کے خلاف آئین درخواست مولوی اقبال حیدر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے 7صفحات پر مشتمل یہ درخواست آرٹیکل199 کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور وفاقی سیکریٹری خزانہ کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ بل اور سرچار ج آئین کے آرٹیکل 77 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آفس نے اس کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں لگایا اور درخواست منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بنچ کے سامنے زیر سماعت آئے گی۔
جی ایس ٹی چیلنج
جی ایس ٹی چیلنج