مستقبل میں ڈینگی کامقابلہ کرنےکیلئےبھرپورتیاری کرلی، پنجاب وائرس کے تدارک کے لئےدیگرصوبوں کی بھی مدد کرے گا۔ شہبازشریف

Nov 14, 2011 | 11:49

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں ڈینگی مینجمنٹ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والوں میں تقسیم اسناد کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ ڈاکٹروں کوڈینگی وائرس سے آگاہی کیلئےتربیتی کورسزکامستقل بنیادوں پرانعقاد جاری رکھیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نےڈاکٹروںاورنرسز کی طرف سےڈینگی وائرس کےسدباب کیلئے دن رات کی کاوشوں کوقابل تحسین قراردیتےہوئےکہاکہ ڈاکٹروں کی بیرون ملک تربیت میں جنرل پریکٹیشنرز اورفیملی فزیشنزکوبھی شامل کیا جا رہا ہے جبکہ ایک سودس ڈاکٹروں کوپانچ دسمبرکوتین ہفتےکی تربیت پرتھائی لینڈ بھیجا جارہا ہے۔۔شہبازشریف نےکہاکہ تاریخ کی سب سےبڑی وباکااٹھانوےفیصد ٹارگٹ لاہور تھا،ڈینگی سےہونےوالی اموات پردکھ ہےلیکن حکومتی اقدامات کےباعث بے شمارقیمتی جانیں بچالی گئی ہیں۔
مزیدخبریں