فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کےمطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ستائیس ہزارسات سوکیوسک اور اخراج بیالیس ہزارکیوسک ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول ایک ہزارپانچ سوپچاس فٹ سےکم ہوکرایک ہزارپانچ سوبتیس فٹ ہوگئی ہے۔ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی آمد تیرہ ہزارپانچ سواٹھائیس اوراخراج بتیس ہزارکیوسک ہے ۔منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزاردوسودس فٹ سےکم ہوکرایک ہزارایک سواٹھاسی فٹ ہوگئی ہے۔دوسری جانب دریائےسندھ سمیت تمام بڑےدریا اپنےاپنےہیڈورکس پرمعمول کےمطابق بہہ رہےہیں۔