اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ا ٓج پیپلزپارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی نہیں بلکہ زرداری لیگ بن چکی ہے لہذا وہ اس لیگ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیتے ہیں
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ ان کے ویژن کو بھی دفن کر دیا ہے۔ صدر زرداری مصلحت کا شکار ہیں اوراقتدار کو طول دینے کیلئے پارٹی اور نظریات کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو چکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ جن لوگوں نے بے نظیر بھٹو شہید کو دکھ دیئے آج وہی صدر آصف علی زرداری کے سکھ کا حصہ بنے ہوئے ہیں
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ق سے الحاق میثاق جمہوریت کی نفی ہے ، میثاق جمہوریت نواز شریف سے ہوا تھا چوہدری شجاعت سے نہیں ،ق لیگ سے اس وقت تک اتحاد نہیں ہونا چاہیے تھا جب تک بے نظیر بھٹو کے قاتل بے نقاب نہ ہو جاتے ، آج پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود محترمہ کے قاتل بے نقاب نہ ہونے پر کارکنان سوال اٹھا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارتی سے بیس سالہ دیرینہ تعلق تھا جو آج ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے ستائیس نومبر کو گھوٹکی میں جلسہ کر کے کریں گے