سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خفیہ بھارتی فوجی نائیک کملیش مشرا کو حراست میں نہیں لیا گیا جو کہ سوپورپرامن ریلی میں ایک پستول کے ساتھ موجود پایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے تھی اور اس بات کی تفتیش کرنی چاہیے تھی کہ وہ ایک پرامن ریلی میں کیوں موجود تھا۔ انہوں نے فوج کے اس دعوے کو غلط قراردیا کہ مشرا کو پولیس کی مرضی سے ریلی میں بھیجا گیا انکا کہنا تھا کہ پولیس خود اس دعوے کو جھٹلا چکی ہے۔