لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بطور وزیراعظم چیف آف آرمی سٹاف کا ”باس“ ہونے کا بیان دفاعی اور سیاسی حلقوں میں ”ہاٹ ایشو“ بن گیا۔ ایک بھارتی صحافی کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بات کہی تھی۔ سیاسی حلقوں کے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ بیان مہنگا پڑیگا کیونکہ پاکستان میں کوئی فوج کی مدد کے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتا جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ عمران خان نے یہ بیان دیکر ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ انکا فوج اور انٹیلی جنس اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔