”بھارت پسندیدہ ملک“ صرف میڈیا کو تکلیف اور پنجاب کو پریشانی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

بھلوال (نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالمجید نے کہا ہے کہ جو حکمران کشمیر کی تقسیم کریگا وہ پاکستان کو نقصان پہنچائے گا انڈیا کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے کے متعلق کشمیر کے لوگ کم کہتے ہیں، صرف میڈیا کو تکلیف اور پنجاب کو پریشانی ہے۔ پرویز مشرف اور نوازشریف کے ادوار میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ پرویز مشرف کشمیر کا بٹوارہ چاہتے تھے اور میاں نوازشریف حلوہ اور سری پائے کھانے پر توجہ زیادہ دیتے ہیں۔ انہیں کارگل کے متعلق معلوم نہیں تھا کشمیر کے متعلق وہ کیا جانیں۔ انہیں باتیں دیر سے یاد آتی ہیں، وہ چک 7 الف جنوبی میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بارود کی فصلیں نہیں اگانا، دنیا میں شخصی نظام کے خلاف بغاوت ہو رہی ہے ہر آدمی آزادی چاہتا ہے اگر کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا تو ملک بنجر ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن