خانیوال (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے تین ایم پی ایز جن میں نشاط احمد خان ڈاہا‘ پیر محمد جمیل شاہ‘ بابر جاپانی میاں چنوں جو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ خانیوال سرکٹ ہا¶س میں مسلم لیگ (ن) ضلعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی کے کنونیئر اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری جعفر اقبال گجر کو اپنے حلقہ صوبائی 214 کےلئے نشاط احمد خان ڈاھا‘ خانیوال صوبائی حلقہ 217 سٹی میاں چنوں رانا بابر جاپانی‘ صوبائی حلقہ 218 جہانیاں کچا کھوہ کےلئے پیر محمد جمیل شاہ نے انٹرویو دئیے۔ ان کے علاوہ خانیوال کے سٹی ناظم شیخ فتح علی جن کا تعلق ہراج گروپ ق لیگ سے تھا وہ بھی صوبائی حلقہ 214 خانیوال کےلئے کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ضلع خانیوال کی تمام قومی و صوبائی نشستوں کےلئے عام انتخابات کےلئے امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز ممبر پنجاب اسمبلی کے حوالہ سے سفارشات مرتب کر کے ہائی کمان کو بھیج دی گئی ہیں۔