غیرقانونی احکامات نہ ماننے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر بیورو کریسی میں کھلبلی

لاہور (وقائع نگار) سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کے سلسلہ میں جاری کئے گئے احکامات کے بعد ملک کی بیوروکریسی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سرکاری افسروں کا م¶قف ہے کہ وہ حکومت وقت کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور جو افسران حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات پر عمل نہیں کرتے ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اعلیٰ بیورو حکمت عملی بنا رہی ہے۔ اس وقت بیوروکریسی شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی نقل ملتے ہی افسر شاہی مکمل طور پر سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کرنے کی پابند ہو گی۔ ملک کی اعلیٰ بیوروکریسی ٹیلی فونز اور زبانی طور پر آپس میں رابطہ کر کے صلح مشورے کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...