اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے نومبر کے تیسرے ہفتے میں مقرر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے درخواست میں م¶قف اختیار کر رکھا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی ہے۔ کوئی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ آرمی چیف مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اب فوج کی کمانڈ نہیں کر سکتے۔ درخواست گزار کرنل (ریٹائر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی جسے سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا۔