پرتھ (اے ایف پی) امریکی جرنیلوں کے معاشقوں کی داستانیں طویل عرصہ پر محیط ہیں۔ جنرل پیٹریاس سے قبل ایک فور سٹار ریٹائرڈ کمانڈر نے ایک معاشقہ کے بعد استعفیٰ دیدیا تھا۔ امریکی جرنیلوں اور دیگر سینئر افسروں کو اخلاقی دیوالیہ پن اور جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا رہا ہے۔ جرنیلوں کے بارے میں انکشافات سے استحقاق اور مراعات کی پرتعیش زندگی گزارنے والی فوجی قیادت کے بارے میں حقیقی انداز میں تصویرکشی کرتے ہیں۔ افغانستان میں آرمی بریگیڈیئر جنرل جیفری سن کلیٹر کو غلط طرز عمل اور ماتحتوں کے ساتھ جنسی مس کنڈکٹ اور ایک خاتون کو جان سے مار دینے کی دھمکیوں کے بعد عہدے سے ہٹا گیا تھا۔ پراسیکیوٹروں کا کہنا ہے جب ان سے خواتین کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ میں جنرل ہوں، میں وہی کرونگا جو میرا دل چاہے گا۔
خودسر امریکی جرنیلوں کے معاشقے زبان زدعام ہیں: تجزیہ کار
Nov 14, 2012