جنرل ہسپتال میں زخمی نوجوان پر نرسوں اور سکیورٹی اہلکاروں کا تشدد

Nov 14, 2012

لاہور (نیوزرپورٹر) جنرل ہسپتال میں نرسوں اور سکیور ٹی اہلکاروں نے علاج میں تاخیر پر شکایت کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈی ایم ایس کی طرف سے مداخلت پر نرسوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیم کے مطابق موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والے علی نامی نوجوان کو مرہم پٹی کیلئے جنرل ہسپتال لایا گیا ۔ ڈیوٹی پر موجود عملے کی طرف سے توجہ نہ دینے پر نوجوان نے شکایت کی تو نرسوں اور سکیورٹی اہلکاروں نے اسے مبینہ طور پر تشدد کو نشانہ بنایا۔ایم ایس ڈاکٹر حسن نے بتایا کہ ڈاکٹرتنویر انور کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں