لاہور (نامہ نگار) بادمی باغ کے علاقہ میںباپ نے فائرنگ کر کے 20 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گےا۔ بتایا جاتا ہے کہ بادمی باغ کی بشیراں بی بی کو اس کے شوہر امانت علی نے کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی تھی۔ بشیراں بی بی بیٹی ناصرہ کے ہمراہ لاریکس کالونی میں رہائش پذ ےر تھی۔ گزشتہ روز ناصرہ بی بی لوہے والی پلی کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اس کے والد امانت علی نے اسے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ دریں اثناءداتا دربار کے علاقہ میںبھتہ نہ دینے پر اشتہاریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تےن زخمےوں میں سے ایک ہلاک ہو گےا۔ اشتہاری ملزمان نے بھتہ نہ دےنے پر محمد رحمان اوراس کے دوملازموں 15سالہ فیصل اور سجاد کو شدید زخمی کر دےا تھا ہو گئے۔ محمد رحمن گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لوئر مال، داتا دربار اور پرانی انار کلی کے علاقوںسے تےن نامعلوم افراد کی لاشےں ملی ہےں۔