ورکر وزیراعظم ہوں، نعرے مارنے کا حق نہ چھینو‘اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت بہت بڑا اعزاز ہے: پرویز اشرف

Nov 14, 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اپنی تقریر کے اختتام پر نعرے لگوانے لگے تو ایک کارکن نے نعرے لگوانے شروع کردئیے جس پر وزیراعظم نے خوشگوار لہجے میں کہا ”میں ورکر وزیراعظم ہوں، نعرے مارنے کا میرا حق تو نہ چھینو، نعرے مارنے میں میں بھی ہیڈ ماسٹرہوں“ جبکہ وزیراعظم نے امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا اور تمام جوڑوں کو فی کس 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں