قابل اعتراض سرگرمیوں پر 3 افسروں کی معطلی کے بعد لیسکو آفیسر کلب سربمہر کردیا گیا

Nov 14, 2012

لاہور (ندیم بسرا) لیسکو آفیسرز کلب میں قابل اعتراض سرگرمیوں پر 2 افسران اور ایک سٹاف ممبر معطل کرنے کے بعد لیسکو آفیسرز کلب کے سرپرست اعلی جی ایم فراست زمان نے کلب کو تاحکم ثانی سربمہر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کی رات لیسکو کلب میں نجی محفل کا انعقاد کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو ضیا لطیف کے علم میں جیسے ہی بات سامنے آئی انہوں نے افسران کو معطل کرنے کے بعد اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق واحد کی سربراہی میں قائم کر دی، اس کے ساتھ احکامات جاری کئے ہیں کہ فنانس ڈائریکٹر لیسکو آفیسرز کلب کے تمام فنڈز منجمد کر دے۔

مزیدخبریں