موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک حد نظرصفرہوگئی۔ جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے، موٹروے پولیس حکام کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ڈرائیورفوگ لائٹ کا استعمال کریں اورسفرکے دوران گاڑی کی رفتارمعمول سے کم رکھیں تاکہ کسی حادثات سے بچا جا سکے۔ ملتان میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے، موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کومحتاط رہتے ہوئے ڈرائیوکرنے کی ہدایت کی۔ ادھرگوجرانوالہ میں سکول وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث تین طالبات جاں بحق اور دو زخمی ہوگئیں۔ بہاولپورمیں بھی دھند کی وجہ سے مسافربس اور ٹرک آپس میں ٹکرانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ مسافرجان کی بازی ہارگئے، جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں نذرمحمد، صغراں بی بی، ظفراں بی بی، نعمت بی بی اور پانچ ماہ کا بچہ ذیشان شامل ہیں۔
پنجاب کے مختلف علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، شدید دھندکی وجہ سے موٹروے بند. ڈرائیوروں کو محتاط رہنے کی ہدایت، دھند کے باعث دومختلف حادثات میں آٹھ افراد جان گنوا بیٹھے۔
Nov 14, 2012 | 09:30