شائقین کرکٹ کے لیے بھارتی ویزوں کے حوالے سے فیصلہ جلد کرلیا جائےگا۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذکا اشرف

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چئیرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے شائقین کرکٹ کو ویزا فراہمی کے حوالے سے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو ہفتوں میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور بگ بیش میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کوچنگ کورس کے ڈائریکٹر روز ٹرنر نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور آسٹریلیا کے کوچز میں ٹیکنالوجی سے آشنائی کا فرق ہے۔

ای پیپر دی نیشن