کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ میں تھانہ جمشید کوارٹرکے علاقے جہانگیرروڈ گرومندرچورنگی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جامع مسجد نورسبحانی کے موذن قاری محمد عمران جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورمشتعل افراد نے دکانیں بند کرا دیں۔ ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پچپن سالہ کوقتل کردیا۔ منگھوپیرکے علاقہ سلطان آباد میں بھی فائرنگ سے چالیس سالہ غلام محمد جاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا تیس سالہ شجاعت بھی دوران علاج چل بسا۔ کورنگی اکاون سی ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پچیس نوجوان کوقتل کردیا۔ دوسری جانب رینجرزنے لانڈھی چنسیرگوٹھ ،لیاقت آباد ، نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اورپچیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ ایسٹ پولیس زون نے چوبیس گھنٹوں کے دوران اکانوے ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے دورہ خیرپورسے واپسی پرکراچی کے حالات جائزہ لیا اورامن وامان کے حوالے سے فوری طورپرآئی جی سندھ کوسخت ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے پرمتعلقہ ایس ایچ اوذمہ دارہوگا۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق. رینجرزاورپولیس نے مختلف علاقوں میں کاررائی, پچیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔
Nov 14, 2012 | 11:19