جسٹس انورظہیرجمالی پرمشتمل پانچ رکنی بینچ نے یہ حکم اوجی ڈی سی اورایف آئی اے میں سزا یافتہ افراد کی تعیناتی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا۔ نیب کے پراسیکوٹرجنرل کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف تعیناتیوں کے معاملے پرریفرنس نہ دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان افراد کی تعیناتی کے عمل میں شامل افسران اور تعینات شدہ افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے نیب کے پراسکیوٹر کا موقف تھا کہ ملزم افسران نے وزیراعظم کو ان افراد کی سزا سے متعلق آگاہ نہیں کیا، عدالت نےکیس کی مزید سماعت چاردسمبرتک ملتوی کردی۔