ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کی موجودہ صورتحال اور محرم الحرام کے پیش نظر چادراوڑھ کر پھرنے اور بھاری جیکٹ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ نے یکم محرم سے دسویں محرم تک تمام سینماگھروں اورشہرکی سرائے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیاہےجبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اوروال چاکنگ پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔بلو چستان میں صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق صوبےبھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت صوبہ بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش ساتھ لے کر چلنے اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے لگانے پر فوری طور پر دوماہ کے عرصے کےلئے پابندی عائد کردی ہے۔
پشاور میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کےپیش نظر چادراوڑھنے اور بھاری جیکٹ پہن کر پھرنے پر پابندی لگادی گئی۔
Nov 14, 2012 | 13:26