اسلام آباد میںوفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،متحد ہو کر دہشتگردوں کےمذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ کراچی میں دہشتگردی کی لہر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کراچی میں فرقہ واریت کوفروغ دینا چاہتے ہیں،عوام مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ اس موقع پر توہین عدالت نوٹس کا خارج ہونے پروفاقی وزراء نے وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے نوٹس خارج ہونے سےملک میں غیریقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا ہے۔
راجہ پرویز اشرف کی کراچی میں دہشتگردی کی لہر پراظہار تشویش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو محرام الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت۔
Nov 14, 2012 | 13:58