پاک فوج کوٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ فوج کمزورہوگی توملک کمزورہوجائےگا. پرویزمشرف

دبئی میں برطانوی ریڈیوکو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورمیں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق پرویزکیانی کوباضابطہ طورپرکہا تھا کہ فوج کی سیاست میں مداخلت ختم ہوجانی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف تحقیقات یا مقدمات کے واقعات سے ایسا لگتا ہے کہ فوج کے افراد کوٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوکمزورکرنے کی سازش ہورہی ہے، فوج کوکمزورکیا گیا توملک کمزورہوجائے گا۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ کوئی تحریری یا زبانی معاہدہ نہیں ہوا تھا، وہ صدربش کوخود ٹیلی فون کرکے احتجاج کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے کیسوں کوکھول کرخود مصیبتیں بڑھا رہے ہیں، ماضی کوبھول کرحال اورمستقبل پرتوجہ دینی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن