مکرمی! سال عرصہ 8 سال سے بمعہ اپنے بھائی اٹلی میں محنت مزدوری کرکے وطن عزیز کیلئے زرمبادلہ کما رہا ہے۔تقریباً عرصہ 6 سال قبل ہمارے گھر ڈاکہ ڈالا گیا جس میں ہماری تمام جمع پونجی زیور مالیتی تقریباً نوے لاکھ روپے اور تمام قیمتی اشیاءسے ہاتھ دھونے پڑے۔2013 کو میں پاکستان آیا یکم ستمبر کومیں ہمراہ اپنی بیوی سسرال جانے کیلئے گاڑی میں جارہا تھا کہ سیالکوٹ روڈ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار گاڑی کے آگے کھڑے ہوگئے اور اسلحہ دکھا کر میری بیو ی کا تمام زیور، نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے جس کی مالیت بائیس لاکھ روپے ہے ابھی میں سنبھلنے بھی نہ پایا تھا کہ پیچھے سے موٹر سائیکل پر دو پولیس والے آگئے اور جب میں نے ان کو بتایا تو کہنے لگے کہ ڈاکوﺅں نے اس قسم کے کپڑے پہنے ہوئے تھے میں نے کہا بالکل وہی ہیں اور وہ چلے گئے FIR درج ہے اسی دن سے تھانوں کے چکر لگا رہا ہوں اور سوچ رہا ہوں کے جو باقی بچ گیا ہے وہ چکروں میں خرچ ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ صاحب کا باہر ہم لوگ آپ کا بڑا چرچا سنتے تھے کیا پولیس آپ کو دیدہ دانستہ ناکام تو نہیں کرنا چاہتی آپ ہی اپنا خیال کریں ورنہ ہم تو شاید اب پاکستان کبھی نہ آئیں۔( مزمل شفق، بازار نمبر 2الٰہ آباد وزیرآباد)