سلام بحضور امام عالی مقامؓ .... تنویر ظہور

Nov 14, 2013

ڈاک ایڈیٹر

اللہ کا حکم سہارے کو
احمد کی آنکھ کے تارے کو
حیدرؓ کے راج دلارے کو
زہراؓ کے دل کے سہارے کو
اس عزم وفا کے پارے کو
دل پیش کروں جاں پیش کروں
جو ظل و ستم سے ٹکرایا
جس نے اک اک لعل گنوایا
جس نے رب کا دین بچایا
جو نیزے پر نہ گھبرایا
اس عظمت کے مینارے کو
دل پیش کروں جاں پیش کروں
جس نے رضا پہ کنبہ وارا
خون کا اک اک رشتہ وارا
ہنس کر نور نظر کا وارا
اصغرؓ جیسا ہیرا وارا
اس شہر وفا کے پیارے کو
دل پیش کروں جاں پیش کروں
جس کا ہے یہ سارا زمانا
جس کا ہے ہر ایک خزانا
جس کا ہے لج پال گھرانا
پاک نبی ہے جس کا نانا
اس حوروں کے من ٹھارے کو
دل پیش کروں جاں پیش کروں
جس نے بھوک اور پیاس نبھائی
جس نے صبر کی شان بڑھائی
جس نے حق کی شمع جلائی
جس نے سیدھی راہ دکھائی
اس بہتے نور کے دھارے کو
دل پیش کروں جاں پیش کروں

مزیدخبریں