ایف بی آر میں گریڈ 18سے 20تک کے 8 افسر تبدیل

Nov 14, 2013

اسلام آباد(این این آئی)،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گریڈ اٹھارہ سے بیس تک کے آٹھ افسران کے تبادلے کر دیئے ،تمام افسران کا تعلق پاکستان کسٹم سے ہے۔افسران کے تبادلے ڈائر یکٹوریٹ آف ریفامز اینڈ آٹومیشن کراچی کئے گئے ہیں۔ٹرانسفر کئے گئے افسران میں گریڈ بیس کا ایک،گریڈ انیس کے تین اور گریڈ اٹھارہ کے چار افسران شامل ہیں۔گریڈ بیس کے آفیسر سید تنویر احمد کو ڈائریکٹر ڈائر یکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹو میشن تعینات کیا گیا۔گریڈ انیس کے عامر رشید،عرفان جاوید اور فرخ سجاد کو ایڈشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن تعینات کیا گیا۔گریڈ اٹھارہ کے سید آفتاب حیدر،اظہر حسین،علی زیب اور نوید عباس کو ڈپٹی ڈائر یکٹر،ڈائر یکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی تعینات کیا گیا۔

مزیدخبریں