زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں 92.9فیصد کمی

Nov 14, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں رواں مالی سال 2013-14ء میں پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) کے دوران زرعی انکم ٹیکس کی وصولی ہدف کے مقابلے میں 92.9 فیصد کم رہی ہے، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے لئے حکومت پنجاب نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی ہدف کے مقابلے میں 92.9 فیصد کم رہی ہے، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے لئے حکومت پنجاب نے زرعی انکم ٹیکس  کی وصولی کا ہدف 50کروڑ 47لاکھ 35ہزار روپے مقرر کیا تھا جس کے مقابلے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب صرف تین کروڑ 59لاکھ 56ہزار روپے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کر سکا جو مقررہ ہدف کے مقابلے میں 46کروڑ 87لاکھ 79 ہزار روپے کم ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال بھی اتنی مدت کے دوران پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی 86.7 فیصد کم ہوئی تھی پنجاب حکومت نے زرعی انکم ٹیکس کا جولائی سے ستمبر تک لئے ہدف اٹھارہ کڑور ایک لاکھ اکتیس ہزار روپے مقرر کیا تھا جس کے مقابلے میں صرف دو کروڑ 39لاکھ 86ہزار روپے کی وصولی کی جا سکی۔

مزیدخبریں