لندن (نامہ نگار) برطانیہ کی نامور سماجی شخصیت سید قمر رضا نے کہا کہ چودھری سرور کی صلاحیتوں سے اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کی کاوشوں اور محنتوں سے بالخصوص یورپین پارلیمنٹ سٹراس برگ کے دورہ سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ مل گیا حالانکہ اس کے حصول کے لئے کافی عرصہ سے کاوشیں کی جارہی تھیں۔ گورنر پنجاب کی خداداد صلاحیتوں سے آج پاکستانی قوم کو یہ خوشخبری ملی جو ان کی طرف سے قوم کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے۔