واشنگٹن (رائٹرز) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر کانگریس نے ایران پر نئی پابندیاں لگائیں تو یہ اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کیلئے ’’تارپیڈو‘‘ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کانگریس ارکان پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔