فوکوشیما میں 26 بچوں کے تھائی رائڈ کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

Nov 14, 2013

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے صوبے فوکوشیما میں 26 بچوں کو تھائی رائڈ کے کینسر میں مبتلا پایا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس بارے میں اطلاع جاپان کی مقامی حفظان صحت کی کمیٹی کے سربراہ ہوکوتو ہوسی نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس صوبے میں 33بچوں کے کینسرکی بیماری میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے جس کی وجہ ڈاکٹروں نے دو سال قبل پیش آنے والے جوہری بجلی گھر فوکوشیما کا حادثہ بتائی ہے۔

مزیدخبریں