لیڈی گاگا نے خلامیں فن کا مظاہرہ کرنے کی حامی بھرلی

نیومیکسیکو (این این آئی)لیڈی گاگانے تصدیق کی ہے کہ وہ خلامیں فن کامظاہرہ کرنے والی پہلی فنکارہ ہوگی۔ پوپ فنکارہ لیڈی گاگانے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ2015میں ورجن گلیکٹک شپ میں ایک گاناگائے گی جو نیومیکسیکو میں زیرو Gکالونی فیسٹیول کا حصہ ہوگا۔ بروکلین کے نیوی یارڈمیں پرفارم کرنے کے بعدگاگانے کہا کہ میں نے خلائی سیاحت پرلے جانے والے اس شپ کاکوئی ٹکٹ نہیں خریدا، نہ ہی کسی نے مجھے ٹکٹ دیاتاہم مجھے خصوصی طورپر گانے کے لیے کہاگیا ہے۔ چنانچہ میں پہلی گلوکارہ کہلائوں گی جس کاگانا خلامیں سناجائے گا۔ یہ زیرو Gکالونی کاخاص فیسٹیول ہوگا اورخلا کے لیے پہلی کمرشل فلائٹ کے روانہ ہونے کے 2ماہ بعدمیں بھی پرواز کرجائوں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن