گائیکی میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے:زارا شیخ

Nov 14, 2013

لاہور(این این آئی) ماڈل واداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ گائیکی  میرا شوق اور ایکٹنگ جنون ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیا، افیئر کے لیے وقت نہیں۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ  ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں آئی تو آتے ہی ملٹی نیشنل موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبسڈر بن گئی۔

مزیدخبریں