اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کا غیرملکی اسلحہ کے حوالے سے قانون میں ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیراعظم نواز شریف نے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیرملکی اسلحہ کی روک تھام کیلئے قانون میں ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں قانون میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی۔ غیر ملکی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی جبکہ گرفتار افراد کیخلاف کارروائی کیلئے قانون میں ترمیم لائی جارہی ہے۔ غیر ملکی اسلحہ رکھنے والوں کو پاکستانی تصور نہیں کیا جائیگا۔ واضح رہے گزشہ دونوں وزیراعظم نواز شریف کو کراچی آمد پر دوران آپریشن جدید ترین اور غیر ملکی اسلحہ دکھایا گیا تھا جس پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔