سفر نامہ امریکہ…تبصرہ نگار: جی این بھٹ

یوں تو اردو ادب میں اب سفر نامے باقاعدہ اپنی شناخت منوا چکے ہیں۔ مگر اکثر سفرنامے صرف سفرنامے کے طور پر لکھے گئے، کئی لوگ تو یورپ امریکہ جا کر وہاں سے مرغوب ہو کر نہایت مودبانہ قسم کے سفر نامے لکھتے ہیں۔ جدید سفرناموں میں علیم شاہد کا ’’سفر نامہ امریکا‘‘ ایک کتابی سفر نامہ ہی نہیں۔ معلومات کا ایک ایسا خزانہ ہے جس سے ہمیں امریکہ کے بارے میں ایسی معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں جو شاید خود امریکہ والوں کو بھی معلوم نہیں ہوں گی۔ علیم شاہد خود بھی ایک علم دوست اور علم پرور شخصیت ہیں۔ صاحب قلم جب صاحب دل اور صاحب مطالعہ و شاہدہ بھی ہو تو اسکا انداز تحریر بھی اتنا ہی متنوع اور جاندار ہوتا ہے۔ جتنی ان کی اپنی ذات ہوتی ہے۔ اپنے سفر نامہ میں وہ قارئین کو امریکہ کی مختلف ریاستوں، مختلف شہروں کی سیر پوری معلومات کے ساتھ کراتے ہیں، وہ امریکی طرز معاشرت اور امریکیوں کے بارے میں ہر طرح کی معلومات سے بھی آگاہ کرتے چلے جاتے ہیں۔ لوگوں کے مزاج سیاسی رجحانات ، سماجی تعلقات اور وہاں کا کلچر اس طرح بیان کرتے ہیں کہ لگتا ہے ہم خود یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ 136صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت کتاب فنکشن ہائوس لاہور نے نہایت اہتمام کے ساتھ شائع کی ہے جسکی قیمت صرف 300روپے ہے، جو صاحب ذوق کے لئے نہایت مناسب ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...