بشام (آن لائن) امن کا نوبل انعام جےتنے والی ملالہ ےوسف زئی نے کہا ہے کہ مےرا تعلق شانگلہ سے ہے، شانگلہ مےرا گھر، مےرا گاو¿ں ہے، مےر ے اپنے گھرکے بچے تعلےم سے محروم ہےں، شانگلہ مےں بچےوں کی تعلےم کےلئے بہترےن سکول اور کالج تعمےر کرےں گے، ان خےالات کا اظہار انہوں نے شاہ پور مےں منعقدہ ملالہ اےجوکےشن سےمےنار سے وےڈےو لنک کے ذرےعے خطاب کرتے ہو ئے کےا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباءکے درمےان تقرےری مقابلے بھی ہوئے، بچوں نے ملالہ ےوسف زئی کے حوالے سے نغمے اور ترانے بھی پےش کئے، ملالہ ےوسف زئی نے خطاب مےں کہا کہ شانگلہ مےں گرلز سکولز کی کمی ہےں اور اگر سکول ہےں تو ان مےں کرسےاں ہےں نہ اساتذہ اور نہ ہی وائٹ بورڈز ہےں جبکہ اکثر سکولز گھوسٹ ہےں، انٹرنےشنل پےس پرائز کی جو رقم مجھے ملی تھی وہ مےں شانگلہ مےں بچےوں کی تعلےم پر خرچ کر رہی ہوں۔ مےری خوا ہش ہے کہ شانگلہ مےں لڑکوں اور لڑکےوں کےلئے الگ الگ ےونےورسٹےاں قائم ہوں۔ مےں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ شانگلہ مےں ےونےورسٹےاں قائم کرےں۔انہوں نے کہا کہ ےہ سب کچھ اےک دوسرے کے تعاون سے ممکن ہے۔ انہوں نے والدےن سے مطالبہ کےا کہ اگر انہوں نے اپنے بچوں کو کچھ دےنا ہے تو وہ انہےں زےور تعلےم سے آراستہ کرےں اور بچوں پر اعتماد کرےں اور خاص کر بچےوں کی تعلےم مےں کوتاہی نہ کرےں۔
ملالہ یوسف زئی