اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری وزارت داخلہ کے احکامات سے مشروط کر دی۔ اسلام آباد پولیس کا اہم اجلاس آئی جی کے زیر صدارت ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے بارے میں غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے وزارت داخلہ کے احکامات کے بغیر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاﺅس پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد طاہر القادری اور عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی گرفتاری موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔
یہ معاملہ سیاسی نوعیت کا ہے۔
گرفتاری مشروط
عمران، طاہرالقادری کی گرفتاری وزارت داخلہ کے احکامات سے مشروط : ذرائع
Nov 14, 2014