ملتان (آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ہمشیرہ کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، قل خوانی 16نومبر کو ہو گی۔ جاوید ہاشمی کی ہمشیرہ اور مخدوم اقبال حسین شاہ کی اہلیہ کی نماز جنازہ مخدوم رشید میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا حفیظ اللہ مہروی نے پڑھائی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، احسان الدین قریشی، شیخ طارق رشید، ڈاکٹر اختر ملک سمیت مقامی سیاستدانوں، دانشوروں، صحافیوں اور معززین علاقہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ہاشمی ہمشیرہ/ سپرد خاک
ہاشمی کی ہمشیرہ سپردخاک‘ نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
Nov 14, 2014