پشاور (نوائے وقت نیوز) پانچ یونیورسٹیوں کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، مظاہرے میں زرعی یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی کے ملازمین شامل تھے۔ ملازمین نے تحریک انصاف کے خلاف اور ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے لگائے۔ تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے طلبہ بھی خیبر یونین ہال میں جمع تھے، ملازمین نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں کے ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف کو ترقیاں دی جائیں۔
پشاور: 5 یونیورسٹیوں کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے
Nov 14, 2014