راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) پیرودھائی میں اہل علاقہ نے ایک شخص کو دو روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش لیجاتے ہوئے پکڑ لیا، اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا۔ بچی کی نعش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مزید براں لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں زیادتی کے بعد 6 سالہ بچی کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا معصوم بچی قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
راولپنڈی: 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا شخص نعش لے جاتے پکڑا گیا
Nov 14, 2014