اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے عمران خان کے کزن کی شدید پٹائی کر کے اسے ہسپتال پہنچا دیا، عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب نارتھ کے صدر صداقت عباسی، رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ سمیت پارٹی اور یوتھ کے متعدد عہدیداروں کی 10 روز کیلئے پارٹی رکنیت معطل کر کے دھرنے میں آنے سے روک دیا، جہانگیر ترین کو پورے واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ رات تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے صدر صداقت عباسی راولپنڈی کے صدر عارف عباسی تین درجن دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ دھرنا میں آئے جن میں رکن پنجاب اسمبلی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل راشد حفیظ، صدر یوتھ ونگ راولپنڈی واثق عباسی اور دیگر شامل تھے، یہ عہدیدار جب عمران خان کے کنٹینر کی طرف بڑھے تو سکیورٹی پر مامور عمران خان کے کزن احمد نیازی اور ایک دوسرے رکن نے ان کو روک لیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔
تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے عمران کے کزن احمد نیازی کی پٹائی کردی ‘ کئی عہدیداروں کی رکنیت معطل، انکوائری کی ہدایت
Nov 14, 2014