ڈھاکہ (نوائے وقت نیوز+ اے ایف پی) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی عدالت نے نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما اور سابق میئر کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے 70 سال کے زاہد حسین کوان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔ زاہد حسین سویڈن میں رہائش پذیرہیں۔ زاہد حسین پر 10 الزامات لگائے گئے ہیں جن میں 50 لوگوں کا قتل اور اقلیتوں کو جبری طور پر مسلمان بنانے کا الزام بھی ہے۔ زاہد حسین کو 6 الزامات کے جرم میں موت کی سزا اور 4 دوسرے جرائم پر40 سال کی اضافی سزا سنائی گئی ہے۔ زاہد حسین اپوزیشن پارٹی کے دوسرے رہنما ہیں جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ 1971ء کی جنگ کے دوران وہ جماعت اسلامی کے رہنما تھے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے کئی رہنمائوں کو عدالت جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت سنا چکی ہے۔ زاہد حسین کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں عدالت نے انصاف نہیں دیا۔