میں دہشت گرد کیسے بن گیا، چھوٹے صوبے کے وزیراعلیٰ کیخلاف ایف آئی آر سے کیا پیغام ملتا ہے: پرویز خٹک

Nov 14, 2014

پشاور (نوائے وقت نیوز)  وزیراعلی  خیبر پی کے  نے کہا ہے کہ میرے پاس چاقو بھی نہیں ہوتا میں دہشت گرد بن گیا۔ میں  سیاسی آدمی ہوں اسلام آباد میں پانچ چھ  لوگ مارے گئے ان کی کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔  نئی چیزوں کے آنے سے بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔  وہ احتجاج  کرتے رہیں  ہم اصلاحات لائیں گے۔ اپوزیشن  کو جلد منا  لیں گے، ہم بے ایمان ہیں اس لئے ہمارے ملک میں مسائل زیادہ ہیں۔  اگر ہم ایماندار  بن جائیں تو مسائل  حل ہو جائیں گے۔  تعلیم کا فروغ  تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ ہم اصلاحات  لا رہے ہیں اور کرپٹ  ملازمین  احتجاج  کر رہے ہیں۔ نیا خیبر پی کے بنانے  کے لئے ہم نظام میں  اصلاحات لا رہے ہیں۔ ہم ایجوکیشن اور کئی شعبوں میں اصلاحات لا رہے ہیں  سیاسی آدمی ہوں، جیل جانے سے نہیں ڈرتا۔  چھوٹے صوبے  کے وزیراعلی  کے خلاف ایف آئی آر  کٹوانا کیا پیغام دیتا ہے۔  قومی احتساب بیورو خود  احتساب کے قابل ہے۔

مزیدخبریں