لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص ڈاکٹر عاصم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنما¶ں نے کراچی سمیت سندھ کی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ ایم کیو ایم اور پی پی تعلقات پر بھی الطاف حسین اور ڈاکٹر عاصم نے تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری منگل کو واپس نہیں آئیں گے، کچھ دن اور لندن میں قیام کریں گے۔